ٹرمپ اور زیلنسکی کی اگلے ہفتے واشنگٹن میں اہم ملاقات، روس۔یوکرین جنگ بندی پر بات چیت متوقع

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی آئندہ ہفتے منگل کو واشنگٹن میں ملاقات کریں گے، جہاں روس۔یوکرین جنگ، ممکنہ جنگ بندی اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ، یوکرین اور دیگر شراکت دار روس کے ساتھ جنگ بندی کی نئی تجاویز پر کام کر رہے ہیں۔

یوکرین کے ایک ذریعے نے بتایا کہ صدر زیلنسکی امریکہ کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے، تاہم ان کی ٹیم وائٹ ہاؤس سے صدر ٹرمپ کے شیڈول کی باضابطہ تصدیق کی منتظر تھی، جو اب موصول ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوکرین اور امریکی حکام ایک فضائی جنگ بندی (Air Ceasefire) کی تجویز پر بھی مشاورت کر رہے ہیں، جسے بعد ازاں روسی حکام کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ اقدام 2022 میں شروع ہونے والی روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کے نئے مرحلے کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے