جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 45 افراد کو بچا لیا گیا، 17 لاپتہ

جنوبی بحیرۂ چین میں نانشا جزائر کے قریب یونگ شو (فائر کراس) ریف کے نزدیک ایک ویتنامی مال بردار جہاز ڈوبنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ اب تک 45 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی اور خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق "کھوئی نگوین 18” (Khoi Nguyen 18) نامی ویتنامی رجسٹرڈ جہاز میں 62 ویتنامی شہری سوار تھے، جب وہ جنوبی بحیرۂ چین کی مصروف آبی گزرگاہ میں فائر کراس ریف کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام 6 بج کر 23 منٹ پر چین کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے نانہائی ریسکیو بیورو کے امدادی جہاز نانہائی جیو 115 نے سمندر میں راکٹ پیراشوٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہنگامی سگنل دیکھا، جس کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

امدادی ٹیموں نے فائر کراس ریف کے شمال میں تقریباً 38 سمندری میل کے فاصلے پر ایک لائف رافٹ سے 29 افراد کو بحفاظت نکالا، جبکہ بعد کی کارروائیوں میں مزید افراد کو ریسکیو کیا گیا، جس کے بعد بچائے گئے افراد کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے