کشمور ہو یا کشمیر، کوئی حقِ حاکمیت،حقِ ملکیت پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمور ہو یا کشمیر، کوئی حقِ حاکمیت،حقِ ملکیت پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میاں صاحب! برا نہ مانیں کشمیر ہو یا کشمور، میرپور ہو یا میرپور خاص ان شہروں کے صرف نام ہی نہیں مزاج بھی ملتا ہے۔ کشمیر ہو یا کشمور کوئی حقِ حاکمیت اور حقِ ملکیت پر کسی کو سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے انتخابات میں کشمیر اور کشمور کے عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا تھا۔ میرپور خاص کی طرح میرپور کےعوام بھی تیر سے شیر کا شکارکریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیراور کشمور کےعوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرناچاہتے ہیں، عوام اپنے مستقبل کا اختیار کسی دوسرے شہر کو دیں گے نہ کسی صوبے کو، انتخابات میں بھی عوام ماضی کا فیصلہ دہرائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے