راولپنڈی؛ شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتول کی اہلیہ اور ساتھی قاتل نکلے

راولپنڈی میں پانچ ماہ پرانے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا،مقتول کی اہلیہ اور اس کا ساتھی ہی قتل میں ملوث نکلے۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

صدربیرونی پولیس کے مطابق پانچ ماہ قبل فیصل نامی شہری کی لاش ویرانے سے ملی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مقتول کی اہلیہ حرا کو شامل تفتیش کیا گیا۔

پولیس کےمطابق ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنےساتھی مرسلین کےساتھ ملکرپہلے شوہر کو زہردیا،پھرگلا دبا کرقتل کیااوربعدمیں لاش کوویرانےمیں پھینک دیا،پولیس نےملزمان کوگرفتارکرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے