مراکش نے 655 میل طویل ساحلی شاہراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کر دی

مراکش نے اپنی 655 میل (1055 کلومیٹر) طویل ساحلی شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت کیا گیا۔

شاہی فرمان کے مطابق تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک قائم شاہراہ کا نام اب "ڈونلڈ جے ٹرمپ شاہراہ” رکھا گیا ہے۔ یہ شاہراہ پہلے عام طور پر تزنیت-داخلہ ایکسپریس وے کے نام سے جانی جاتی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کی لمبائی 655 میل (1055 کلومیٹر) ہے جبکہ اس پر تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ شاہراہ مراکش کے جنوبی ساحلی علاقوں کو مرکزی شاہراہوں سے جوڑنے والا ایک اہم انفراسٹرکچر منصوبہ سمجھی جاتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اس "عظیم اعزاز” پر شاہ مراکش کے شکر گزار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے