ای سی سی نےبرآمدات بڑھانےکیلئےبڑے مراعاتی پیکج کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے برآمدات بڑھانے کے لیے بڑے مراعاتی پیکج کی منظوری دے دی ۔ برآمد کنندگان کے لیے کم شرحِ سود پر قرضوں اور نئی ریبیٹ اسکیم کے ساتھ بجلی، پیٹرولیم اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

ای سی سی اجلاس میں برآمدات کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کی منظوری دی گئی ہے برآمد کنندگان کو کم شرحِ سود پر قرضے فراہم کیے جائیں گے ۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بھی خصوصی سہولتیں ملیں گی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ای سی سی نے برآمدی اسکیموں کی چھ ماہ بعد کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ۔ اجلاس میں آئی پی پیز سے متعلق بین الاقوامی ثالثی مقدمات کے لیے چار ارب روپے، بند جنریشن کمپنیوں کے پنشنرز کی ادائیگی کا نیا انتظام اور آر ایل این جی پاور پلانٹس کے لیے مقامی گیس کے نرخ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ رحمٰن آٹھ کنویں کے "پب” ذخیرے کو ٹائٹ گیس ریزروائر قرار دینے کی منظوری بھی ہو گئی۔  ای او بی آئی کے مالی سال دوہزار پچیس چھبیس کے بجٹ تخمینوں اور گزشتہ سال کے نظرثانی شدہ تخمینوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے