سوات میں پولیس اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 4 دہشت گرد ہلاک

سوات کی تحصیل کبل اور مٹہ کی پہاڑی چوٹی شلخو سر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر محصور کرلیا۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد انجام کو پہنچے جبکہ ان کے کئی ساتھی زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شلخو سر میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلہ ابھی جاری ہے۔ آر پی او مالاکنڈ اور ڈی پی اوز براہ راست آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ پولیس حکام نے امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے