یمن میں حوثیوں کے زیر انتظام میری ٹائم رابطہ ادارے نے بحیرۂ احمر کے باب المندب آبنائے سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس اہم آبی گزرگاہ سے جہازوں کی آمدورفت بدستور مفت جاری ہے۔
حوثیوں کے زیر انتظام ہیومینیٹیرین آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر (HOCC) نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ محفوظ بحری گزرگاہ کی سہولت مکمل طور پر رضاکارانہ اور بلا معاوضہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ "جو بھی فرد یا ادارہ باب المندب آبنائے سے گزرنے کے بدلے کسی قسم کی رقم طلب کرتا ہے، وہ نہ جمہوریہ یمن کی نمائندگی کرتا ہے اور نہ ہی HOCC سے اس کا کوئی تعلق ہے۔”
