امریکا نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بنانے کی اجازت نہیں دی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے ابھی تک یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جدید امریکی میزائل ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو منتقل کرنا انتہائی حساس معاملہ ہے، اس لیے اس بارے میں غیر معمولی احتیاط سے فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی دفاعی مقاصد کے لیے مزید پیٹریاٹ میزائل اور بعض دیگر جدید ہتھیار حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسی ٹیکنالوجی کی فراہمی ایک بڑا فیصلہ ہے جس کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ابھی تک یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز کی مقامی تیاری کی منظوری نہیں دی۔ ان کے مطابق اس معاملے پر بات چیت جاری ہے، تاہم جدید فوجی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ممکنہ خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات جس ملک کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جاتی ہے، مستقبل میں وہی ٹیکنالوجی امریکا کے خلاف بھی استعمال ہو سکتی ہے، اس لیے واشنگٹن کو اس معاملے میں انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے