بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے زیرعلاج ہونےکی خبروں کی تردید کردی اورکہا کہ درخواست ہے بانی اور بشرٰی بی بی کی صحت سے متعلق بغیر تصدیق کے کوئی خبر نہ چلائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر اہم پیغام جاری کیا۔۔ کہا تصدیق کرنے کے بعد بانی کے زیرعلاج ہونے کی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ بانی تحریک انصاف کے ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور وجہ سے زیرعلاج ہونے کی خبریں درست نہیں۔
میں نے متعلقہ لوگوں سے تصدیق کے بعد بانی کے اہلخانہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔۔ بیرسٹر گوہر نے کہا دونوں جیل میں ناحق بند ہیں، جبکہ ہم ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
