روجھان کے علاقے عمرکوٹ میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 37 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق متاثرہ افراد میں سے ایک بچہ دورانِ علاج دم توڑگیا،جبکہ چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کےمطابق متاثرہ تمام افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سےہےاورابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نےسویاں کھائی تھیں،جس کےبعد ان کی طبیعت بگڑ گئی،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
