صومالیہ کے وزیر دفاع کی نیول چیف اور ایئر چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

صومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں صومالیہ کے وزیر دفاع نے پاک فوج کی اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالیہ کے وزیر دفاع نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی بحری سلامتی، دو طرفہ دفاعی تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صومالی وزیر دفاع نے  پاک بحریہ کے علاقئی سلامتی میں کردار کو سراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ نے صومالی فضائیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون بڑھانے  کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں پاک صومالیہ دفاعی تعاون اور پیشہ وارانہ روابط مزید مضبوط بنانےپر اتفاق کیا گیا۔

صومالی وزیرِ دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے