خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف 2 الگ آپریشنز کے دوران پاک فوج نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی 6 اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں کی گئی، جہاں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی۔

فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس طرح دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے