نگر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد جاں بحق،دو زخمی

نگر میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 3 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ ایک مزدور تاحال لاپتہ ہے۔

نگر کے علاقے بڈلس میں بائیس روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے دوران چھٹی کے بعد واپس جانے والے مزدور اچانک لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے۔ حادثے میں کوہستان سے تعلق رکھنے والے تین مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک مزدور تاحال لاپتہ ہے۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ملبے سے 3 لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال نگر منتقل کیا۔ لاپتہ مزدور کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے