وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا اورغازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی۔

اسلام آبادمیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرِصدارت گیلنٹری ایوارڈزپرخصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وطن پرجانیں نچھاورکرنے والےشہداء اوربہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں سمیت مختلف کیٹیگریزمیں 78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاکہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور غیرمعمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نےکہا کہ وطنِ عزیز شہداء اورغازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے، ان کی عظیم قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے