مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’’ میرے سوال‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک فیصد لوگوں کی وجہ سے ایکشن کمیٹی کالعدم رہے گی، تشدد،قانون نافذ کرنے والوں پر حملوں کی وجہ سے کمیٹی کالعدم رہے گی، فورتھ شیڈول اور درج مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق جن لوگوں نے قتل اور تشدد کیا ان کی تعداد سیکڑوں میں ہے، برطانیہ میں مظاہروں کے پیچھے جو لابی ہے اس کا معلوم ہے، حویلی میں جلسہ ہوا،کشمیری نعرہ لگا رہے تھے ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے۔
نیئربخاری،سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے کچھ ارکان نے ہمارے ارکان کیساتھ انڈر سٹینڈنگ کی تھی، فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن میں ہماری نمائندگی کرتے ہیں، پیپلزپارٹی سے ججز کی تعیناتی کیلئے نام لئےگئے،تعیناتی نہیں کی گئی، بیرسٹرقمر سبزواری کا نام ٹاپ لسٹ پر تھا، جوسمری بھیجی گئی،اس میں ایک جج پر کرپشن کے الزامات ہیں، سمری میں 4 پشاور اور 2 سندھ کے ججز کے نام شامل ہیں، صدر نے ججز تعیناتی کی سمری روکی ہوئی ہے اس کے ٹھوس بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بہت مشہور کیس تھا، ایک ایڈیشنل سیشن جج نے تسلیم کیاکہ انہوں نے 10 کروڑ لئے،50لاکھ اس کو ملے، اُس ایڈیشنل سیشن جج کو نوکری سے نکال دیاگیا، بول ٹی وی والوں کا کیس تھا،اُس نے کہا مجھے 50 لاکھ دیئے گئے،باقی پیسے پر وکیل اور جج کا نام ہے، یہ باتیں بار میں چل رہیں ہیں ، اُن کا نام بھی ججز تعیناتی کی سمری میں گیا ہے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ پشاور سے ایک بندہ نان ٹیکس پیئر تھا، سسٹم اس لئے نہیں چل رہا کیونکہ آئین پر عمل نہیں ہورہا، آزادکشمیر میں ہم مضبوط اور بہت سپورٹ تھی،نتائج سےتکلیف ہوئی، ہم نے اپنی تکلیف کا اظہار آزادکشمیرالیکشن کے پہلے مرحلے میں کر دیا تھا، کوٹلی کی 4 سیٹیں ہم سے چھینی گئیں، چاروں سیٹوں پر ن لیگ نے ایک اور ایک کمیٹی بلاول بھٹو نے بنائی، ہماری کمیٹی کو میں لیڈ کررہا تھا،ہماری3میٹنگز ہوئیں، ایل اے 12 پر 40 پولنگ اسٹیشنز پر ٹرن اوور 80 فیصد سے زیادہ تھا، ہم نے کہا دوبارہ پولنگ کرالیں، فیصلہ ہوا تھا کہ80فیصد سے زیادہ والے پولنگ اسٹینشز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ان کا کہناتھا کہ راناثنااللہ سے بات ہوئی انہوں نے کہا وزیراعظم سے منظوری لے کر بتائیں گے، ہم شام 6 بجے تک انتظار کرتے رہے،راناثنااللہ اور امیر مقام مظفرآباد چھوڑ کر اسلام آبادآگئے، میں اور قمر زمان کائرہ راناثنااللہ اور امیر مقام کا انتظار کر رہے تھے، میرپور ڈویژن کے دوسرے مرحلے کے الیکشن سے ہم مطمئن نہیں، ایل اے 27 اور 28 کا الیکشن ملتوی کیاگیا، ایل اے 27 کے الیکشن میں ن لیگ کی خاتون تیسرے نمبر پرتھی،وہاں ہمارا مقابلہ آئی پی پی سےتھا، اس کو 200،200ووٹوں پر جتوا دیا گیا، ایل اے 31 سے لطیف اکبر کو جتوا دیا گیا، ایل اے 28 کے الیکشن میں ہمارے امیدوار نے کہا نتائج تبدیل کئے جا رہے ہیں۔
