کراچی: کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کیمرے برآمد کرلیے۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافر سے 29 کیمرے اور 5 کیمرا لینس برآمد ہوئے، جن میں 19 ڈیجیٹل کیمرے اور 10 فٹنس بینڈز سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں۔
کسٹمز ذرائع نے مزید بتایا کہ مسافر سے برآمد سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے ہے، مسافر سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
