آزاد کشمیر میں الیکشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

آزاد کشمیر میں الیکشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ۔ آج پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں ۔ باغ کے 3 اور ضلع حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تیر چلے گا یا ہوگی عقاب کی اونچی اوڑان، شیر کی قسمت کا فیصلہ بھی کشمیری عوام پیر کو کریں گے۔

انتخابات کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتخابی سامان بھی پولنگ اسٹیشنز پہنچا دیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے صرف 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ باقی 7 حلقوں میں پولنگ کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائےگا۔ 4 نشستوں پر کل 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز  تقریبا 82 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق حلقہ ایل اے 14، 15، 16 اور 17 میں پولنگ ہوگی۔ جبکہ سیکورٹی وجوہات کے باعث پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع کی 7 نشستوں پر انتخابات ملتوی کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایل اے 17 کے پولنگ اسٹیشن 160 اور153 کے پریزائیڈنگ آفیسرز کو نجی گاڑی میں سامان لے جاتے ہوئے پکڑ لیا گیا ہے۔ جس کے بعد دونوں کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے