آئی ایم ایف پروگرام: پانچویں قسط کے حصول کے لئے تیاریاں شروع

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کے جائزے کیلئے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، جس کے لئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزارتِ خزانہ نے مذاکرات کی تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں کو ڈیٹا اور رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے، متعلقہ وزارتیں آئی ایم ایف وفد کو اسٹرکچرل بینچ مارکس اور معاشی اصلاحات کے اہداف پر بریفنگ دیں گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں توانائی شعبے کی اصلاحات، بجلی اور گیس کے شعبوں میں سرکلر ڈیٹ سمیت دیگر اہداف پر بھی بات چیت ہوگی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں موجودہ قرض پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس میں تقریباً 1 ارب ڈالر پانچویں قسط کی مد میں جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے تقریباً 20 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے