عدالتوں سے مسلسل سزاؤں کے باوجود ملک میں تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2026 کے پہلےچھ ماہ میں تشدد کے 3 ہزار 172 نئے واقعات عدالتوں میں آئے، 6 ماہ کے دوران 644 افراد قتل، 462 اغوا کے واقعات بھی سامنے آئے،غیرت کے نام پر 132 افراد قتل، 27 فیصد کیسز میں قاتل مقتول کا جاننے والا نکلا،13 فیصد قتل کے واقعات میں شوہرقاتل پایاگیا۔
رپورٹ کےمطابق 21سے 30 سال کی عمر کے افراد قتل یاقتل میں ملوث ہونےکی شرح زیادہ رہی،تشدد کے 74 فیصد واقعات کےساتھ پنجاب سرفہرست،سندھ میں 17 فیصد واقعات سامنے آئے، خیبر پختونخوا میں تشددکے 6 فیصدواقعات رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان،اسلام آباد اور آزاد کشمیرمیں 3 فیصد واقعات سامنے آئے،واقعات میں بڑی تعداد صنفی بنیاد پرتشدد سےمتعلق ہے،بروقت اقدامات نہ ہونےکی صورت میں تشدد کے واقعات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
