بحرین کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان کو مبارکباد

ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔

بحرینی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کا ارادہ بھی ظاہر کیا، جس کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خیرمقدم کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے عزم پر قائم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے