اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ججز نے بطور ایڈیشنل جج حلف اٹھالیا۔
جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ججزسے حلف لیا۔ حلف برادری تقریب میں ہائیکورٹ کے ججز ، بارنمائندے اور وکلا نے شرکت کی۔
قبل ازیں صدر مملکت نے ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دی تھی۔ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں، سندھ ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور ایک ایڈیشنل جج کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پشاور ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی سمری اور بلوچستان میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے۔ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کی مستقلی کی سمری پر بھی دستخط کردیے۔
