ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔
ترک نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہوا،ایران اورامریکا کےدرمیان موجودہ جنگ بندی 17 اگست کوختم ہورہی ہے،تاہم دونوں ممالک نےاسے مزید توسیع دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ ایران اور امریکا نے جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے سے ثالثوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
