اسلام آباد: عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر شروع

اسلام آباد کے علاقے ایف۔ 6 میں عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

 وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت داخلہ اور تمام ذیلی اداروں کی مکمل سہولتیں ایک چھت تلے ملیں گی۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ لائسنسز، این او سیز، ویزا، شناختی کارڈ کی سہولیات سمیت پاسپورٹ اور وزارتِ داخلہ کے زیرِانتظام دیگر تمام عوامی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ خدمت مرکز میں جدید پبلک ڈیلنگ ہال، سروس کاؤنٹرز، کشادہ ویٹنگ ایریا قائم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف-6 میں زیرِ تعمیرخدمت مرکز کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جب کہ انہوں نےمتعلقہ حکام کو منصو بہ جلد مکمل کرنےکے احکامات دیے۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  جلد دیگر شہروں میں بھی عوام کی سہولت کے لیے ایسے خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے