صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید ٹیکنالوجی اور کمال فن تعمیر کے شاہکار ’ یادگار فتح‘ کا کر دیا ہے ، جو آنے والی نسلوں تک معرکہ حق کی داستانیں سناتا رہے گا۔
یاد گار فتح میں مستقل طور پر جدید ٹیکنالوجی کا نظام نصب کیا گیا ہے، یہ پروجیکشن میپنگ کا ایک جدید نظام ہے جو کہ ایک لاکھ بیس ہزار لیومن ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔
اس جدید نظام کے ذریعے تقریب میں یاد گار فتح پر داستان عشق وطن معرکہ حق بھی تقریب میں شرکاء کو دکھائی گئی ۔
تقریب میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کا شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز کے دستوں نے سلامی پیش کی ۔پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 نے شاندار تقریب کے موقع پر سلامی پیش کی ۔
اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور کے مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، سروسز چیفس، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز بھی تقریب میں شریک ہیں ۔
وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، محسن نقوی اور عطا تارڑ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔
تقریب میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کا شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز کے دستوں نے سلامی پیش کی ۔
پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کے دستوں کے ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیس کے دستے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یادگارِ فتح کی تقریب میں اتحاد، یکجہتی اور قومی وحدت کی خوبصورت عکاسی کی گئی، باوقار دستے قومی اتحاد اور یگانگت کی علامت ہیں۔
یادگارِ فتح قومی تاریخ، معرکۂ حق میں کامیابی، شہدا و غازیوں کی قربانیوں اور عزمِ صمیم کی علامت ہیں ۔
وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یادگارفتح کے سائے میں پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو اور جشن آزادی مناتے ہوئےہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزارہیں، مینار پاکستان اسی عظیم جدوجہدکی علامت ہے، یادگارفتح ہماری قوم کی ہمت،مسلح افواج کی برتری کی علامت ہے، یادگارفتح کا افتتاح کرتے ہوئے ہمارے دلوں میں جذبات کا سمندر اُمڈ رہا ہے، پوری قوم کو معرکہ حق میں کامیابی پر مبارکباد دیتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیرکوخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور ان کی قیادت میں ہماری افواج نے دشمن کو شکست دی، معرکہ حق میں ایئرچیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کا کردار امر ہو گیا، معرکہ حق میں نیول چیف کی قیادت میں پاک نیوی کا کردار امر ہو چکا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ یادگارفتح کی تعمیر کیلئے کام کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں، یادگارفتح کا مطلب شہدا کو خراج عقیدت پیش کرناہے، ہم جنگ نہیں امن چاہتےہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، ہم عزت اور وقار کے ساتھ امن کیلئے کھڑے ہیں، دشمن اپنی عبرت ناک شکست یاد رکھے، کسی نے خودمختاری کو چیلنج کیا تو مئی سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کر کے خود کو امن کا دشمن ثابت کیا، پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے، ہم نے نئی نسل کیلئے ترقی کے دروازے کھولنے ہیں، ہم نے ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں پاکستانی ترقی کی منازل طے کریں۔
آئی ٹی اور اے آئی نئی دنیاہے،اس میں جینے کے نئے طریقے ہیں، وہی قوم زندہ رہے گی جو آئی ٹی کے ساتھ جینے کا ہنر جانتی ہو، نئی چیزیں ایجاد کریں،حکومت تمام وسائل فراہم کرےگی، ہم خطے اور دنیا کو تنازعات سے پاک دیکھنا چاہتےہیں، پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ذمہ دارثالث کا کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل نے خطے میں امن کیلئے کردار ادا کیا۔
ترکیہ مکہ مشترکہ معاہدے کا حصہ بن چکا،یہ دنیا کیلئے امن کا پیغام ہے، ولی عہد،ترک صدر،فیلڈمارشل نے معاہدے کیلئے کام کیا،اسکی مثال نہیں ملتی، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے، حق خودارادیت ملنےتک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، ہم افغانستان میں بھی امن واستحکام چاہتےہیں، افغان سرزمین کادہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
افغان قیادت اپنی سرزمین کودہشتگردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکے، چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، چین ہمیشہ پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے، سعودی عرب،ترکیہ،ایران اور دیگردوست ممالک کی ہمارےدل میں قدرہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتاہوں، امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ رُکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات فروغ پارہےہیں،مزید مضبوط ہوں گے۔
