صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے ایک ہزار 172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کے علاوہ قیدیوں کی سزاؤں میں سو روز کی خصوصی معافی بھی منظورکی گئی۔
صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ صدر نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے ایک ہزار 172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
یوم آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں سو روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ صدر نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی سمری بھی منظور کرلی۔
