بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کےدوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا،کارروائی کےدوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سےجدید اسلحہ،گولہ بارود اورجنگی سامان برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 گاڑیاں اورایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لےلی گئی،جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے۔
