دھرنا 25 کروڑ عوام کےلیے ہے کسی کی ذات کے خلاف نہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ دھرنا 25 کروڑ عوام کےلیے ہے کسی کی ذات کے خلاف نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل میں بےپناہ ٹیکس لگے ہیں، آئی پی پیز میں سیاستدانوں کی شمولیت ہے۔ فرانزک آڈٹ ہوگا تو لوگوں کے سامنے ساری حقیقت آئے گی۔ بجلی کی پیداوارمیں بھی دونمبری کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایف بی آر ہر سال1300ارب روپے کرپشن کرتا ہے،آڈٹ میں ثابت ہوا، حکومت نےبریفنگ کیلئے کمیٹی بنائی ہے، کسی کی بریفنگ نہیں سنیں گے، جس نے آنا ہے دھرنے میں آکر بتائے۔ کل سے احتجاجی دھرنے میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔

قبل ازیں لاہور میں مہنگائی ، بیروز گاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرول پر لیوی ختم کر کے اس کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کرو، مطالبات کی منظوری تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران پٹرول کی قیمت الگ اور ٹیکس الگ بڑھاتے ہیں، حکومت روزانہ کی بنیاد پر پٹرول کی قیمتیں بڑھارہی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا مطلب وفاق اور صوبے کےخلاف دھرنا ہے۔ حکومت نےروکنے کی کوشش کی تو یہ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے