پاک ترک وزرائے خارجہ نے امن کیلئے سفارت کاری اور مذاکرات کو واحد راستہ قرار دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے خطے کے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور امن کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کو ہی واحد راستہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کےدرمیان گزشتہ رات ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نےخطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پاک ترک وزرائے خارجہ نے اس بات پراتفاق کیاکہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار امن کے حصول کے لیے سفارت کاری اور ڈائیلاگ ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے