انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پراسیکوشن کے اعتراضات سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمہ کی جانب سے دائر درخواست کو خارج کر دیا، چھبیس نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں علیمہ خان نے عدالت میں پیش کی گئی وڈیوز کی یو ایس بی کا بین الاقوامی فرانزک کرانے کی استدعا کی تھی ۔
علیمہ خان کے گواہ فتح اللہ برکی نے عدالت میں مختلف وڈیوز پر مشتمل یو ایس بی پیش کی تھی، علیمہ خان کی درخواست پر گیارہ اگست کو فریقین کے وکلاء نے دلائل دیئے تھے، سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست پر اعتراضات اٹھائے تھے، علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے دلائل دیئے تھے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یو ایس بی میں موجود مواد پہلے ہی عدالتی ریکارڈ پر آچکا ہے اس میں موجود وڈیوز غیر متعلقہ ہیں، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمہ کی مزید سماعت پچیس اگست تک ملتوی کر دی۔
