پاکستان گولڈ نے چیمپئنز کپ ون ڈے کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان گولڈ نے چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔ فیصلہ کن میچ میں پاکستان گولڈ نے پاکستان گرین کو 101 رنز سے شکست دی۔

پاکستان گولڈ کی فتح میں سعد خان اور شامل حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ دونوں بیٹرز نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ کپتان شاہین آفریدی نے بھی گیند سے تباہ کن کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل کا ٹاس پاکستان گولڈ نے جیتا۔ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان گولڈ نے 50 اوورز میں 340 رنز بنائے۔ ٹیم اننگز کی آخری گیند پر آل آؤٹ ہوئی۔ سعد خان نے 102 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ شامل حسین نے بھی 111 رنز بنائے۔ انہوں نے یہ سنچری صرف 93 گیندوں پر مکمل کی۔

341 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرین مشکلات کا شکار ہوگئی۔ شاہین آفریدی نے شروع سے ہی گرین بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔ پاکستان گرین کی پوری ٹیم 38ویں اوور میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد بیگ نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔ عمیر یوسف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم دونوں کی کوششیں ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے