اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف کے بیانات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومتی رہنما ماضی بھول گئے ہیں ،   نواز شریف کو دورانِ قید سروسز، پی آئی سی اور جناح ہسپتال سمیت جاتی امرا میں بھی تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی تھیں ۔ بعد میں انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی ملی۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیا اور انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر سیاست سے بالاتر ہو کر انسانی بنیادوں پر سوچا جائے ۔ بانی کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے