’عمران کو صحت مند قرار دیا گیا‘، عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی واپس جیل منتقلی کی تصدیق کردی

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو صحت مند قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عطا تارڑ نے  کہا کہ قیدی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا جہاں ماہرِ امراض چشم، ماہرِ امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نےان کامعائنہ کیا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے عمران خان کو طبی طور پرصحت مند قراردیا جب کہ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان علاج کےتمام مراحل کےدوران موجود رہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ طبی معائنےکے بعد انہیں 21 اگست کی صبح 5 بجے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے