وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان دُنیامیں پیس میکرکےنام سےپہچاناجاتاہے۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبرکراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈسےخطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نےکہا آج پاکستان دُنیامیں پیس میکرکےنام سےپہچاناجاتاہے،برادرانہ اوردوستانہ ممالک کی حمایت اورپاکستان کی مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کی وجہ سے ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمت کی تاریخی دستاویزپردستخط ہوئےفیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیام امن کے لئےدن رات کوشش کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ایرانی صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان کا حالیہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بردرانہ تعلقات کا عکاس ہےبلکہ خطےمیں امن کےفروغ کے لئے پاکستان کےکردار کا اعتراف بھی ہے، پاکستان پیچیدہ اور کثیر الجہتی کےراستےسےگزررہاہےجس میں عالمی اوربیرونی خطرات کا خطرناک بیرونی امتزاج نمایاں ہے۔
