کراچی میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش میں مبینہ نقائص سامنے آگئے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے درخشاں پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے تین مقدمات کے عبوری چالان اعتراضات کے ساتھ واپس کردیے۔
تینوں مقدمات 2021 میں درج کیے گئے تھے،جن میں انمول عرف پنکی اشتہاری تھی جبکہ ہر مقدمے میں ایک ایک شریک ملزم بھی شامل تھا، جو بعد ازاں بری ہوچکے ہیں۔
سرکاری وکیل کےمطابق عبوری چالان میں انمول عرف پنکی کے اشتہاری ہونے اور شریک ملزمان کی بریت کا ذکر نہیں کیا گیا۔
