بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسیٰ خیل، ژوب، خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38، قلات میں 33، زیارت میں 27 اور ژوب میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43، تربت میں 40، نوکنڈی میں 44 اور چمن میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 جبکہ جیوانی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے