امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ نظام کی تبدیلی کے لیے اپنے بل بوتے پر عوام کا مقدمہ سیاسی فورم پر لڑے گی۔
لاہور میں سینئر صحافیوں اور ایڈیٹرز سے ملاقات میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی اتحاد جماعت اسلامی کے لیے فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنے اس لیے اب جماعت اپنی تحریک خود آگے بڑھائے گی۔
امیر جماعت اسلامی کے مطابق انہوں نے کہا دھرنا طویل اور صبر آزما ہوگا حکومت کو گھٹنے ٹیک کر جماعت کے پاس آنا ہوگا۔ اسلام آباد مذاکرات کی دعوت ملی ہے۔۔ شہروں میں دھرنے ہوں اور اسلام آباد کےبند کمروں میں مذاکرات ہوں ایسا نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ تیرہ ربیع الاول کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے بعد پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کے مرحلے سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مارچ کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا صوبائی دارالحکومتوں کے ساتھ اضلاع کی سطح پر احتجاجی کیمپ بھی لگائے جائیں گے، جبکہ پیدل مارچ اور اسلام آباد دھرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
