یوکرین جنگ پر کشیدگی: روس نے برطانیہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

روس اور برطانیہ کے درمیان یوکرین جنگ کے معاملے پر کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ روس نے لندن میں اپنے سفیر آندرے کیلِن کو واپس بلا لیا ہے۔ روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ آندرے کیلِن اب برطانیہ میں سفیر نہیں ہیں۔ وہ 21 جولائی کو اپنا عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔ ماسکو نے تاحال ان کا متبادل سفیر مقرر نہیں کیا۔ اس وقت لندن میں روسی سفارت خانے کی سربراہی ناظم الامور کر رہے ہیں۔

روسی سفارت خانے کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ روس نے اس صورتحال کی ذمہ داری برطانوی حکومت پر عائد کی ہے۔ سفارت خانے نے واضح کیا کہ سفیر کی واپسی کا مطلب سفارتی تعلقات کا خاتمہ نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے بدستور برقرار ہیں۔ روس اور برطانیہ کے درمیان یوکرین جنگ کے بعد تعلقات مسلسل خراب ہوئے ہیں۔ لندن نے یوکرین کی بھرپور حمایت جاری رکھی ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے روسی سفیر کی واپسی کو ماسکو کا داخلی فیصلہ قرار دیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق لندن ماسکو میں اپنے سفیر کے ذریعے روسی حکومت سے رابطے جاری رکھے گا۔ برطانیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سفارتی رابطوں کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے