ملک میں خام تیل کی پیداوار میں کمی ، گیس کی پیداوار میں اضافہ

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 23اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67556بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3027ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2995ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 23اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32992بیرل،پی پی ایل 12353بیرل،پی اوایل 4127بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار920بیرل ریکارڈکی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 23اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار625ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 597ایم ایم سی ایف ڈی،پی اوایل 49ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس اوسط یومیہ پیداوار921ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے