جولائی 2026 کے مثبت معاشی اشاریوں کے مطابق پاکستانی معیشت میں استحکام اور اعتماد کی واضح بحالی نمایاں ہو رہی ہے۔
جولائی 2026 کے معاشی اعداد و شمار میں ترسیلاتِ زر، زرمبادلہ ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ اور ٹیکس وصولیوں میں مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔ اسی دورانیے میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر جولائی 2026 میں بڑھ کر 3.63 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17.08 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو بیرونی ادائیگیوں کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ جولائی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سا کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہو کر 328 ملین ڈالر رہا۔
روپے کی قدر میں جولائی 2026 کے دوران نسبتاً استحکام دیکھا گیا اور ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری برقرار رہی۔ مالی نظم و ضبط میں بہتری کے باعث جولائی 2026 میں ایف بی آر نے 810 ارب روپے ٹیکس وصول کیاجو ماہانہ ہدف سے زائد ہے۔
جولائی 2026 کے معاشی اعداد و شمار مالی نظم و ضبط، معاشی استحکام اور سرمایہ کار اعتماد میں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور مضبوط بیرونی پوزیشن کے ذریعے پائیدار معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
