چنیوٹ: جائیداد ہتھیانے کے تنازع پرخاتون اور اس کے تین بچے قتل

چنیوٹ میں جائیداد ہتھیانے کے مبینہ تنازع پر خاتون اور  اس کے تین بچوں کو قتل کر دیا  گیا۔

پولیس کےمطابق  مقتولہ کے اہلخانہ نے مقدمے میں خاتون کے شوہر اور اس کے ساتھیوں کو نامزد کیا ہے، اہلخانہ نے 29 اور 30 اگست کی درمیانی شب واقعے کا مقدمہ درج کرایا اور الزام عائد کیا کہ ملزم نواز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو مبینہ طور پر قتل کیا اور تین بچوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں کی تلاش میں چھاپے مار رہے  تھے کہ مقامی قبرستان کے قریب بچوں کی چادر کی نشاندہی پر ایک مقام پر کھدائی کی گئی تو تینوں مغوی بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان تاحال فرار ہیں جب کہ آئی جی پنجاب نے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے