وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کراچی آمد، پولیس نے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اندرون سندھ کے دورے کے بعد قافلے کی شکل میں کراچی ٹول پلازہ سے سہراب گوٹھ، لیاقت آباد فلائی اور گرومندر، مزار قائد اور شاہراہ قائدین پر کارکنوں خطاب کریں گے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے مزار قائد کے اطراف تمام راستوں کو کنٹینر لگاکر بند کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر فہیم خان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اور  شاہراہ قائدین جانے کے لیے روٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔

کراچی پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہراب گوٹھ سے ملیر کینٹ، یونیورسٹی روڈ اور شاہراہِ قائدین کا متبادل روٹ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  شاہراہِ قائدین پر جلسے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر تاحال اجازت نہیں دی گئی۔ شاہراہ قائدین پر جلسے، جلوس اور ریلی کی اجازت نہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مؤقف سے پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت کے بغیر جلسہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے