پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ملک گیر اسکریننگ کا فیصلہ

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر حکومت نے ملک گیر اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کےڈائریکٹرڈاکٹر ضیا داوڑ کےمطابق ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

ڈاکٹرضیا داوڑ نےسماء سےگفتگو میں بتایاکہ 12 سال سے زائد عمر کے ہرشہری کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائےگی،ملک بھر میں مجموعی طور پر 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ اسکریننگ،ٹیسٹنگ اور علاج تین مراحل میں ہوگا،تشخیص اورعلاج کےتمام اخراجات حکومت برداشت کرےگی،فی مریض اسکریننگ اور ٹیسٹنگ پر تقریباً ساڑھے 7 ہزار روپے،علاج پر 64 ہزار روپے تک خرچ کا تخمینہ ہے۔

ڈاکٹرضیا داوڑکا کہنا ہےکہ تمام وفاقی ملازمین کے بھی ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کرائے جائیں گے،ٹیسٹ نہ کرانے والےملازمین کی تنخواہیں روکنےکی سفارش کی جائے گی،تمام وزارتوں میں اسکریننگ کے لیے کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے۔

مزید کہا کہ ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائے گی، 18 سرکاری اسپتالوں میں اسکریننگ اور علاج کی سہولت فراہم کردی گئی،پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ٹیسٹ شروع کرنے پر غور جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے