مذاکرات کا پہلا دور ختم، حکومت نے تین دن کی مہلت مانگی ہے: نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حکومتی وفد کیساتھ پہلے مذاکراتی راونڈ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلا مذاکراتی دور خوشگوار ماحول میں ہواہے، 6 تجاویز حکومتی ٹیم کے سامنے رکھی ہیں، پیٹرولیم لیوی کو بھتہ قرار دیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ  حکومت ہماری تجاویز پر عمل کرے گی تو جواب بھی دیں، پٹرولیم لیوی پر حکومت نے بجٹ سے بھی زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا، عوامی مفاد کی بات کر رہے ہیں،عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کا بھی علم ہے، حکمران اخراجات کم کردیں، حکومت کےساتھ بات چیت جاری رہےگی، جماعت اسلامی کااحتجاج ساتھ جاری رہےگا، حکومت نے تین دن کی مہلت مانگی ہے،چاہتےہیں عوام کوریلیف ملے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نےپیٹرولیم لیوی کے معاملے پر دھرنا دیا ہوا ہے، حکومت بھی عوام کیلئےآسانیاں چاہتی ہے، امریکا ایران جنگ کی وجہ پٹرول کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھی ہیں، دوسرے ملک آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہیں ہیں، 2018ءمیں ہماری معیشت کو کاری ضرب لگی، جماعت اسلامی کی قیادت کےمشکورہیں کہ ہماری دعوت پر آئے اور تجاویز دیں، ہم نے خیر مقدم کیا،تجاویز کو متعلقہ وزارتوں تک پہنچائیں گے، حکومت اور جماعت اسلامی کے جمعرات کو دوبارہ مذاکرات ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے