اسلام آباد پولیس اہلکار کی جانب سے ناکے پر شہری سے رشوت طلب کرنے کی ویڈیووائرل

اسلام آباد پولیس اہلکار کی ناکے پر شہری سے رشوت طلب کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل اور شفاف تحقیقات کیلئے اے ایس پی نوشیروان منہاس کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔

سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس اہلکار کی جانب سے ناکے پر شہری سے رشوت طلب کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیمان ظفر نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے رشوت طلب کرنے میں ملوث پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کردیا۔ واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے اے ایس پی نوشیروان منہاس کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیمان ظفر کا کہنا ہے بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے