اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے مقرر کر دی گئی ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا گیا جس کا اطلاق 10 ستمبر تک ہو گا۔
