ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان

مہم کے دوران تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ پنجاب کے 13 مخصوص اضلاع میں 1 کروڑ 6 لاکھ، سندھ کے 30 مخصوص اضلاع میں 1 کروڑ، خیبر پختونخوا کے 37 مخصوص اضلاع میں 73 لاکھ، بلوچستان کے 32 مخصوص اضلاع میں 23 لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے 2 مخصوص اضلاع میں 1 لاکھ 37 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو اس مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے