گجرات میں جھاڑیوں سے ملنے والی 3 سالہ بچی کی لاش کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں ۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو موت سے قبل بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچی کے ناک کان منہ اور آنکھوں پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئےجبکہ بچی کے بازو اور ٹانگ کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔
رپورٹ کےمطابق بچی کی موت بدترین تشدد اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی جبکہ رپورٹ میں بچی سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جس کی تصدیق فرانزک لیب کی رپورٹ آنے پر ہوگی۔ بچی کی لاش تین روز قبل گجرات کے نواحی علاقہ گلیانہ سے ملی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے کزن کو والد سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
