پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں مقررہ وقت کے اندر ایک اوور کم کرایا۔
آئی سی سی نے پاکستان ویمنز ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جرمانہ قبول کر لیا۔ سلو اوور ریٹ سے متعلق کارروائی آئی سی سی کے قوانین کے تحت کی گئی ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا گئی تھی۔ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 سے باہر ہوگئی۔
