وزیراعظم شہباز شریف نے مستحق شہریوں کو فیول سبسڈی کے حصول میں آسانی کے لیے پیٹرول پمپس پر سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ عوام کورجسٹریشن اوردیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اسپیشل ریلیف اسکیم کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ خلیجی ممالک کی صورتحال ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی۔۔ کہا سہولت ڈیسک پر اسکیم کےمستحق شہریوں کی مکمل رہنمائی کریں۔ متعلقہ حکام کو اسکیم سے متعلق کسی بھی قسم کی آگاہی کیلئے متحرک رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں اسکیم کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔۔ فیول سبسڈی کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ کامیاب رجسٹریشنزکی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔ صوبائی حکومتیں بھی بھرپورتعاون کر رہی ہیں۔
